من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 97. باب مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لاَ يَبْؤُسُ: جو جنت میں پہنچ گیا عیش کرے گا اسے کوئی غم نہ ہو گا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں جائے گا عیش کرے گا، اسے کوئی غم نہ ہوگا، نا اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے نہ اس کی جوانی کو زوال آئے گا (یعنی سدا جوان رہے گا، بوڑھا نہ ہوگا) اور اس کے لئے جنت میں ایسی چیزیں ہوں گی جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور کسی بشر کے دل میں اس کا خیال تک نہ آیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2861]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2836 اور اخير جمله 2824]، [أبويعلی 6428]، [ابن حبان 7387]، [موارد الظمآن 2621، وغيرهم] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.