من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 26. باب: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ» : جو میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2777]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4621]، [مسلم 2359]، [ابن ماجه 4191]، [أبويعلی 3105]، [ابن حبان 5792] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
اس سند سے بھی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله، [مكتبه الشامله نمبر: 2778]»
تخریج و ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔ وضاحت:
(تشریح احادیث 2769 سے 2771) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنّت و دوزخ کا بچشمِ خود مشاہدہ کیا، الله تعالیٰ کے غضب، حساب و جزاء کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخوبی ادراک تھا، اس لئے فرمایا: ”اگر تم کو وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنسنا چھوڑ دو، ہنسو کم اور روؤ زیادہ۔ “ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله
|