من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 40. باب انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِماً أَوْ مَظْلُوماً: اپنے بھائی کی مدد کرو چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کو اپنے بھائی کی مدد کرنی چاہیے چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم، اگر وہ ظالم ہے تو (اس کی مدد یہ ہے کہ) اس کو ظلم سے روکے، اور اگر مظلوم ہے تو (اس کی مدد یہ ہے کہ) اس کی مدد کرے اور ظالم کے پنجے سے چھڑا دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2795]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، اور یہ صحیح مسلم کی طویل حدیث کا ایک جملہ ہے جس میں ہے کہ مہاجر و انصار کے دو لڑکے آپس میں لڑ پڑے اور دونوں نے اپنے اہلِ قبیلہ کو دہائی دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو جاہلیت کی پکار ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ: ”اپنے بھائی کی مدد کرو.......۔“ دیکھئے: [بخاري 2443]، [مسلم 2584]، [أبويعلی 1824]، [ابن حبان 5166]، [الموارد 1847] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.