من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 110. باب في صُفُوفِ أَهْلِ الْجَنَّةِ: اہل جنت کی صفوف کا بیان
سلیمان بن بریدہ نے میرا خیال ہے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”جنت کے لوگوں کی ایک سو بیس صف ہوں گی ان میں اسی صف میری امت کی اور چالیس صف دیگر تمام (امت کے) لوگوں کی ہوں گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2877]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2546]، [ابن ماجه 4289]، [ابن حبان 7459]، [موارد الظمآن 2638، وله شاهد عند أبى يعلی 5358] وضاحت:
(تشریح حدیث 2868) اس حدیث سے معلوم ہوا امّتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعداد جنّت میں بہت زیادہ ہوگی بلکہ دو تہائی مسلمان اور ایک تہائی دیگر امّت کے لوگ ہوں گے، دنیا میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی تمام نبیوں کی امّت سے زیادہ اور آخرت میں بھی سب سے زیادہ ہوں گے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.