من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 10. باب مَا يَكْفِي مِنَ الدُّنْيَا: دنیا کی کیا چیز کافی ہے؟
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو دنیا میں خادم اور سواری کافی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح عبد الله بن مولة بينا أنه ثقة، [مكتبه الشامله نمبر: 2760]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 360/5]، [أبويعلی 2478]، [ابن حبان 668] وضاحت:
(تشریح حدیث 2752) یعنی دنیا کا متاع ایک خادم اور سواری ہو تو بس کافی ہے، اس سے زیادہ کے لئے انسان کو پریشان نہ ہونا چاہیے۔ [ترمذي شريف 1781] میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ تمہارے لئے مسافر کے زادِ راہ کے برابر متاع کافی ہے ..... إلخ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح عبد الله بن مولة بينا أنه ثقة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.