من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 4. باب في حِفْظِ اللِّسَانِ: زبان کی حفاظت کا بیان
سیدنا سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے بارے میں ایسی بات بتایئے کہ میں کسی اور سے اس کے بارے میں نہ پوچھوں۔ فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور استقامت اختیار کرو۔“ میں نے کہا: پھر اس کے بعد کون سی چیز ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا (یعنی اس کو قابو میں رکھو اور اس کی حفاظت کرو)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2752]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ ديكهئے: [مسلم 38]، [ترمذي 2410]، [ابن ماجه 3972]، [ابن حبان 5698]، [الموارد 2543] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے ایسی بات بتلایئے جس کو میں مضبوطی سے تھامے رہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو اللہ میرا رب ہے، پھر اسی پر جمے رہو“، پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو زیادہ ڈر میرے اوپر کس چیز کا ہے؟ سیدنا سفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک کو پکڑا اور فرمایا: ”اس کا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2753]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع ولكن الحديث صحيح
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟ (یعنی مسلمانوں میں کون سب سے بہتر ہے؟) فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2754]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن بہت سے طریق سے مروی ہے اس لئے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2503]، [مسند الشهاب 334]، [الزهد لابن المبارك 385]، [شرح السنة 4129]، [طبراني فى الأوسط 1954]، [الترغيب 536/3، وغيرهم]۔ نیز دیکھئے: حديث رقم (2751) وضاحت:
(تشریح احادیث 2744 سے 2747) ان تمام احادیث سے زبان کی اہمیت معلوم ہوتی ہے۔ حقیقت ہے کہ زبان کے سبب انسان جنت کا مستحق ہوتا ہے اور زبان کی وجہ سے جہنم رسید ہوتا ہے، اس لئے زبان سے اچھی بات نکلنی چاہے، ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص الله تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ جھوٹ، غیبت، چغلی، بری بات، گالی گلوج، فحش و گندے گانے اور گفتگو سے اپنی زبان کی حفاظت کرنی لازمی ہے۔ مزید فصیل آگے آ رہی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|