من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 60. باب في السُّحْتِ: حرام مال کھانے کی ممانعت
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے کعب بن عجرۃ! جنت میں ہرگز داخل نہ ہوگا ایسا گوشت جو حرام سے بنا ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2818]»
اس حدیث کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 1999]، [ابن حبان 1723]، [موارد الظمآن 1569] وضاحت:
(تشریح حدیث 2810) یعنی جس کی پرورش حرام سے ہو وہ جنّت میں نہ جائے گا، اس حدیث میں سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے پیغمبرِ اسلام نے ساری امت کو حرام کھانے سے روکا ہے، اور یہ وعیدِ شدید سنائی ہے کہ جس کی رگوں میں حرام خون دوڑ رہا ہو اس سے جو بھی گوشت پرورش پائے گا وہ جہنمی ہوگا، لہٰذا چوری، ظلم، غصب، رشوت یا حرام چیزیں کھانے والا جنّت میں نہ جائے گا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.