من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 94. باب في أَوْدِيَةِ جَهَنَّمَ: جہنم کی وادیوں کا بیان
محمد بن واسع نے کہا: میں بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا، میں نے کہا: تمہارے والد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”جہنم میں ایک وادی ہے جس کو ہبہب کہا جاتا ہے، ہر سرکش و مغرور شخص اس میں رہے گا، خبردار تم ان لوگوں میں سے نہ ہونا۔ (یعنی اس وادی والے مغرور و سرکش نہ بننا)۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2858]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 7249]، [الحاكم 596/4، 8765]، [أبونعيم فى الحلية 256/2]، [ابن الجوزي فى الموضوعات 264/3] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.