سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک میں ڈرتا ہوں اپنی امت پر گمراہ کرنے والے اماموں سے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2786) گمراه اماموں میں داخل ہے وہ حاکم جو قرآن کے خلاف حکم دے، اور قانونِ عقلی پر چلے، اور انفصال مقدمات میں قواعدِ عقلیہ کو ضوابطِ تقلید پر مقدم رکھے، اور ترویجِ بدعات و تنشیر سیئات اور احداث في الدین اور تاویہ مبتدعین اعزاز فاسقین کا مرتکب ہو، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرے، اور اپنی رعایا کو کتاب و سنّت کے مطابق نہ کھینچے۔ «معاذ اللّٰه من ذٰلك»(وحیدی)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2794]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2229]، [ابن ماجه 3952، وغيرهما]۔ یہ حديث رقم 215 پرگذر چکی ہے۔