من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 99. باب في بِنَاءِ الْجَنَّةِ: جنت کی تعمیر و بنا کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: جنت کی تعمیر کس طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی، گارا مشک ازفر ہے، اور کنکر اس کے موتی اور یاقوت ہے، اور اس کی مٹی زعفران، جو بھی اس میں داخل ہوگا عیش کرے گا، اس کو کوئی غم اور ملال نہ ہوگا، نہ وہاں ان کی جوانی فنا ہوگی، نہ ان (جنتیوں) کے کپڑے پرانے ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2863]»
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2526] اور طرف اخیر مسلم شریف میں بھی ہے [مسلم 2836]۔ نیز دیکھے: [ابن حبان 7387]، [موارد الظمآن 2621]، [الحميدي 1184]، [أبونعيم فى صفة الجنة 100، 136] وضاحت:
(تشریح حدیث 2855) اس حدیث سے جنّت میں بنے محلوں کی تعمیر کا بیان ہے جس پر ایمان و یقین لازم ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.