من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان |
سنن دارمي
من كتاب الرقاق دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان 93. باب في شِدَّةِ عَذَابِ أَهْلِ النَّارِ: جہنمیوں کے عذاب کی شدت کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر پر اس کی قبر میں ننانوے اژدہے مسلط کر دیئے جائیں گے جو اسے نوچیں گے اور ڈسیں گے یہاں تک کہ قیامت آ جائے، اگر ان میں سے ایک اژدہا زمین میں پھنکار دے تو زمین سے سبزہ نہ اگے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2857]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 1329]، [موارد الظمآن 783]، [مجمع الزوائد 4345] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.