كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 45. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الْهَدْيِ جو جانور ہدی کے لیے درست ہے اس کا بیان
حضرت عبداللہ بن ابی بکر بن حزم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی بھیجی ایک اونٹ کی جو ابوجہل بن ہشام کا تھا حج یا عمرہ میں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه أبو داود: 1749، وابن ماجه: 3100، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10274، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2897، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14664، 15153، 15173، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 138»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا ایک شخص کو ہانکتا تھا اونٹ ہدی کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جا اس پر۔“ وہ بولا کہ ہدی ہے یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جا، خرابی ہو تیری“، دوسری یا تیسری مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1689، 1706، 2755، 6160، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1322، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4014، 4016، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2801، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3767، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1760، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3103، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10314، 10315، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7467، 7571، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1033، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15152، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 139»
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج میں دو دو اونٹوں کی ہدی کیا کرتے تھے اور عمرہ میں ایک ایک اونٹ کی۔ میں نے دیکھا ان کو کہ وہ نحر کرتے تھے اپنے اونٹ کا اور اونٹ کھڑا ہوتا تھا خالد بن اسید کے گھر میں، وہیں اُترتے تھے، اور میں نے دیکھا ان کو عمرہ میں کہ برچھا مارا انہوں نے اپنے اونٹ کی گردن میں یہاں تک کہ نکل آیا وہ اس کے بازو سے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13897، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 140»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ہدی بھیجی ایک اونٹ کی حج یا عمرہ میں۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 141»
حضرت ابوجعفر قاری سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عیاش نے دو اونٹوں کو ہدی کیا، ایک اونٹ ان میں سے بختی تھا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13898، 14087، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 142»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جب جنے اونٹنی ہدی کی تو اس کے بچے کو بھی ساتھ لے چلیں اور اپنی ماں کے ساتھ قربانی کریں، اگر اس کے لے چلنے کے لیے کوئی سواری نہ ہو تو اپنی ماں پر سوار کر دیا جائے تاکہ اس کے ساتھ نحر کیا جائے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10211، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 143»
حضرت ہشام بن عروہ نے کہا کہ میرے باپ حضرت عروہ رحمہ اللہ کہتے تھے کہ اگر تجھ کو احتیاج پڑے تو اپنی ہدی پر سوار ہو جا، مگر نہ ایسا کہ اس کی کمر ٹوٹ جائے، اور جب ضرورت ہو تجھ کو اس کے دودھ کی تو پی لے جب بچہ اس کا سیر ہو جائے۔ پھر جب تو اس کو نحر کرے تو اس کے بچے کو بھی اس کے ساتھ نحر کرے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10212، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15150، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3751، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 144»
|