كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 2. بَابُ غُسْلِ الْمُحْرِمِ محر م کے غسل کرنے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن حنین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عبّاس رضی اللہ عنہما اور سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے اختلاف کیا ابواء میں (جو ایک مقام ہے درمیان میں حرمین کے)، تو کہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے: محرم اپنا سر دھو سکتا ہے۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں دھو سکتا۔ کہا سیدنا عبداللہ بن حنین رضی اللہ عنہ نے: بھیجا مجھ کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس، تو پایا میں نے اُن کو غسل کرتے ہوئے دو لکڑیوں کے بیچ میں جو کنوئیں پر لگی ہوتی ہیں، اور وہ پردہ کیے ہوئے تھے ایک کپڑے کا، تو سلام کیا میں نے اُن کو۔ پوچھا انہوں نے: کون ہے یہ؟ میں نے کہا: میں عبداللہ بن حنین ہوں، مجھ کو بھیجا ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے تاکہ تم سے پوچھوں کس طرح غسل کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وہ محرم ہوتے تھے۔ تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ کپڑے پر رکھ کر سر سے کپڑا ہٹایا یہاں تک کہ اُن کا سر مجھ کو دکھائی دینے لگا۔ پھر کہا انہوں نے ایک آدمی سے جو پانی ڈالتا تھا اُن پر کہ پانی ڈال۔ تو پانی ڈالا اس نے اُن کے سر پر اور وہ اپنے سر پر دونوں ہاتھوں کو ملا کر آگے لائے، پھر پیچھے لے گئے اور کہا کہ ایسا ہی دیکھا تھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1840، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1205، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2650، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3948، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5998، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2666، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3631، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1840، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1834، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2934، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9224، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2673، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24012، 24031، 24062، والحميدي فى «مسنده» برقم: 383، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13002، والطبراني فى "الكبير"، 3976، 3977، 3978، 3979، 3980، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 4»
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا یعلیٰ بن منبہ کو، اور وہ پانی ڈالا کرتے جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غسل کرتے تھے، کہ پانی ڈال میرے سر پر، یعلیٰ نے کہا: تم چاہتے ہو کہ گناہ مجھ پر ہو؟ اگر تم حکم کرو میں ڈالوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ڈال کیونکہ پانی ڈالنے سے اور کچھ نہ ہو گا مگر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور زیادہ پریشان ہوں گے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح لغيره، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9133، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2867، والشافعي فى «المسنده» برقم: 518/1، والشافعي فى «الاُم» برقم: 146/2، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 5»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما جب نزدیک نزدیک ہوتے مکہ کے، ٹھہر جاتے ذی طویٰ میں (جو ایک موضع ہے قریب باب مکہ کے) دو گھاٹیوں کے بیچ میں، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی تو نماز پڑھتے صبح کی پھر داخل ہوتے مکہ میں اس گھاٹی کی طرف سے جو مکہ کے اوپر کی جانب ہے۔ اور جب حج یا عمرہ کے ارادے سے آتے تو مکہ میں داخل نہ ہوتے جب تک غسل نہ کر لیتے ذی طویٰ میں، اور جو لوگ اُن کے ساتھ ہوتے اُن کو بھی غسل کا حکم کرتے قبل مکہ میں داخل ہونے کے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1553، 1573، 1574، 1769، 1799، 2336، 7345، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1188، 1257، 1259، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3908، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2660، 2661،وأبو داود فى «سننه» برقم: 2044، والترمذي فى «جامعه» برقم: 854، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1968، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2941، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9083، 9292، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4746، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4324، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15821، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 6»
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نہیں دھوتے تھے اپنے سر کو احرام کی حالت میں، مگر جب احتلام ہوتا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، و أخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2873، والشافعي فى «الاُم» برقم: 252/7، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 7»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے سنا اہلِ علم سے، کہتے تھے: کچھ قباحت نہیں ہے اس میں کہ آدمی اپنا سر دھوئے خطمی اور کھلی وغیرہ سے بعد رمی کرنے جمرۂ عقبہ کے، قبل منڈوانے سر کے، کیونکہ جب وہ رمی کرچکا جمرہ عقبہ کی تو حلال ہوگیا اس کو مارنا جوں کا، اور منڈوانا سر کا، اور میل چھڑانا اور پہننا کپڑوں کا۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 7»
|