كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 43. بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان
سیدہ اُم فضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے سامنے شک کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے میں عرفہ کے دن۔ بعضوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہیں، بعضوں نے کہا: نہیں، تو سیدہ اُم فضل رضی اللہ عنہا نے ایک پیالہ دودھ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ پر سوار تھے عرفات میں، تو پی لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1658، 1661، 1988، 5604، 5618، 5636، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1123، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2102، 2828، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3605، 3606، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 2830، 2832، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2441، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8472، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27510، 27513، والحميدي فى «مسنده» برقم: 341، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7073، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7815، والطبراني فى "الكبير"، 13، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 132»
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا عرفہ کے روز روزہ رکھتی تھیں۔ حضرت قاسم رحمہ اللہ نے کہا: میں نے دیکھا کہ عرفہ کی شام کو جب امام چلا تو وہ ٹھہری رہیں یہاں تک کہ زمین صاف ہوگئی، پھر ایک پیالہ پانی کا منگایا اور روزہ افطار کیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2578، 2579، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9808، 13566، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 133»
|