كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 70. بَابُ الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى منیٰ کے دنوں میں رات کو مکہ میں رہنے کا بیان
نافع سے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ چند آدمیوں کو مقرر کرتے اس بات پر کہ لوگوں کو پھیر دیں منیٰ کی طرف جمرۂ عقبہ کے پیچھے سے۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9794، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14603، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 208»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی حاجی منیٰ کی راتوں میں جمرۂ عقبہ کے اُدھر نہ رہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9690، 9794، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14603، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 209»
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر نے کہا کہ منیٰ کی راتوں میں کوئی مکہ میں نہ رہے بلکہ منیٰ میں رہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14374، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 210»
|