كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 22. بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ محرم کے نکاح کا بیان
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مولیٰ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور ایک شخص انصاری کو بھیجا۔ اُن دونوں نے نکاح کر دیا اُن کا سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تھے قبل نکلنے کے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم:841، والنسائي فى «الكبريٰ» برقم:5402، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27739، والدارمي فى «سننه» برقم: 1956، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4219، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5801، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 69»
حضرت نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبیداللہ نے بھیجا اُن کو سیدنا ابان بن عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس، اور سیدنا ابان رضی اللہ عنہ اُن دنوں میں امیر تھے حاجیوں کے، اور دونوں احرام باندھے ہوئے تھے۔ کہلا بھیجا کہ میں چاہتا ہوں کہ نکاح کروں طلحہ بن عمر کا شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے، سو تم بھی آؤ۔ سیدنا ابان رضی اللہ عنہ نے اس پر انکار کیا اور کہا کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: ”نہ نکاح کرے محرم اپنا اور نہ غیر کا، اور نہ پیغام بھیجے نکاح کا۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1409، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2649، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4123، 4124، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2844، 2845، 2846، 3277، 3278، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3811، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1841، والترمذي فى «جامعه» برقم: 840، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1864، 2244، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1966، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 408، 469، والحميدي فى «مسنده» برقم: 33، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13125، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 70»
حضرت ابوغطفان بن طریف سے روایت ہے کہ اُن کے باپ طریف نے نکاح کیا ایک عورت سے احرام میں، تو باطل کردیا اس کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9162، 14327، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4246، والشافعي فى «الاُم» برقم: 78/5، والشافعي فى «المسنده» برقم: 526/1، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 71»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: نہ نکاح کرے محرم اور نہ پیغام بھیجے اپنا اور نہ غیر کا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14215، 14328، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4247، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3650، 3651، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13130، 13131، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4200، والشافعي فى «الاُم» برقم: 78/5، والشافعي فى «المسنده» برقم: 526/1، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 72»
قال مالك في الرجل المحرم: إنه يراجع امراته إن شاء إذا كانت في عدة منه امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب اور سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار سے سوال ہوا محرم کے نکاح کا، تو ان سب نے کہا کہ محرم نہ نکاح کرے اپنا نہ پرایا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ محرم اپنی عورت سے رجعت کر سکتا ہے اگر چاہے، جب وہ عورت عدت میں ہو۔ تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14328، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12974، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 73»
|