كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 79. بَابُ مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا جو شخص کوئی رکن بھول جائے اس کا بیان
سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اپنے کاموں میں سے کوئی کام بھول جائے یا چھوڑ دے تو ایک دم دے (یعنی قربانی)۔ ایوب نے کہا: مجھے یاد نہیں سعید نے بھول جائے کہا یا چھوڑ دے کہا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9016، 9792، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 8925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2534، 2535،2536، 2538، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 240»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اس دم میں سے جو ہدی ہو وہ تو خواہ مخواہ مکہ میں جائے گی، جو کوئی اور عبادت ہو تو اختیار ہے جہاں چاہے کرے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 240»
|