كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 35. بَابُ الِاسْتِلَامِ فِي الطَّوَافِ طواف میں استلام کرنے کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب طواف سے فارغ ہو کر دوگانہ طواف پڑھ چکتے اور صفا مروہ کو نکلنے کا ارادہ کرتے تو حجرِ اسود کو چوم لیتے قبل نکلنے کے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1218، وأبو داود: 1905، والنسائي: 2942، وابن ماجه: 3074، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14493، والدارمي: 1850، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3823، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5374، 5376، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9355، والبزار فى «مسنده» برقم: 1057، 1058، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8900، 8901، 8928، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13323، وأخرجه الطبراني فى "الكبير"، 257، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1428، والطبراني فى «الصغير برقم: 650، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 112»
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے: ”کس طرح تم نے چوما حجرِ اسود کو؟“ سیدنا عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے کہا: کبھی میں نے چوما اور کبھی ترک کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک کیا تم نے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3823، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5374، 5376، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9263، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2933، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8900، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 113»
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو سب رکنوں کا استلام کرتے، خصوصاً رکنِ یمانی کو ہرگز نہ چھوڑتے مگر جب مجبور ہو جاتے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8948، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15227، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 114»
|