كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 5. بَابُ لُبْسِ الْمُحْرِمِ الْمِنْطَقَةِ محر م کو پیٹی باندھنے کا بیان
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکروہ جانتے تھے پیٹی کا باندھنا واسطے محرم کے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15691، والشافعي فى «الاُم» برقم: 252/7، والشافعي فى «المسنده» برقم: 529/1، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2897، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 12»
قال مالك: وهذا احب ما سمعت إلي في ذلك یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سعید بن مسیّب کہتے تھے کہ اگر محرم اپنے کپڑوں کے نیچے پیٹی باندھے تو کچھ قباحت نہیں، جب اس کے دونوں کناروں میں تسمے ہوں، وہ ایک دوسرے سے باندھ دیے جاتے ہوں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت میں نے بہت اچھی سنی ہے اس باب میں۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2898، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 13»
|