كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 83. بَابُ صِيَامِ التَّمَتُّعِ جو شخص تمتع کرے اس کے روزوں کا بیان
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ کہتی تھیں: روزہ اس شخص کے اوپر ہے جو تمتع کرے، یعنی عمرہ کر کے حج کرے اور ہدی نہ پائے، حج کے احرام سے لے کر عرفے تک روزے رکھے، اگر ان دنوں میں نہ رکھے تو منیٰ کے دنوں میں رکھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح،أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8559، 8898، وأما حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1999، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 255»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اس مقدمے میں مثل قولِ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کہتے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1999، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8560، 8988، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 255ق»
|