كِتَابُ الْحَجِّ کتاب: حج کے بیان میں 50. بَابُ هَدْيِ مَنْ أَصَابَ أَهْلَهُ قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ جو شخص صحبت کرے اپنی بیوی سے قبل طواف الزیارۃ کے اس کی ہدی کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال ہوا کہ ایک شخص نے صحبت کی اپنی بیوی سے اور وہ منیٰ میں تھا، قبل طواف الزیارۃ کے؟ تو حکم کیا اس کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک اونٹ نحر کرنے کا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9909، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3120، والشافعي فى «الاُم» برقم: 244/7، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 155»
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص صحبت کرے اپنی بیوی سے قبل طواف الزیارۃ کے تو وہ ایک عمرہ کرے اور ہدی دے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9802، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 156»
حضرت ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9802، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 157»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے یہ روایت بہت پسند ہے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 157»
کہا یحییٰ نے: سوال ہوا امام مالک رحمہ اللہ سے کہ ایک شخص طواف الزیارۃ بھول کر مکہ سے اپنے شہر چلا آیا؟ تو جواب دیا کہ اگر اس نے صحبت نہیں کی عورت سے تو لوٹ جائے اور طواف الزیارۃ ادا کرے، اور اگر صحبت کر چکا تو لوٹ کر طواف ادا کرے، پھر عمرہ کرے اور ہدی دے، اور یہ نہیں چاہیے کہ ہدی مکہ سے مول لے کر وہیں نحر کر دے، بلکہ اپنے ساتھ ہدی نہ لایا ہو تو مکہ سے ہدی مول لے کر حرم سے باہر جا ئے، اور وہاں سے ہانکتا ہوا اپنے ساتھ پھر مکہ میں لائے، پھر وہاں نحر کرے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 157»
|