Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
136
كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبَ نَفْسِهِ
كل امرئ حسيب نفسه
ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے
137
كُلُّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ
كل ما هو آت قريب
ہر آنے والی چیز نزدیک ہے
138
كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ
كل عين زانية
ہر آنکھ زانیہ ہے
139
كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ حَتَّى الْعَجْزُ وَالْكَيْسُ
كل شيء بقدر حتى العجز والكيس
ہر چیز تقدیر سے ہے حتی کہ عاجزی اور عقل مندی بھی
140
كُلُّ صَاحِبِ عِلْمٍ غَرْثَانُ إِلَى عِلْمٍ
كل صاحب علم غرثان إلى علم
ہر صاحب علم علم کا بھوکا ہے
141
لِكُلِّ شَيْءٍ عِمَادٌ وَعِمَادُ هَذَا الدِّينِ الْفِقْهُ
لكل شيء عماد وعماد هذا الدين الفقه
ہر چیز کا ستون ہوتا ہے اور اس دین کا ستون فقہ ہے
142
كُلُّ مُشْكِلٍ حَرَامٌ، وَلَيْسَ فِي الدِّينِ إِشْكَالٌ
كل مشكل حرام، وليس فى الدين إشكال
تشویش میں ڈالنے والی ہر چیز حرام ہے اور دین میں کوئی بھی تشویشناک امر نہیں
143
كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته
تم میں سے ہر شخص ذمہ دار ہے اور تم میں سے ہر شخص اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے
144
لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ
لكل غادر لواء يوم القيامة بقدر غدرته
قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا
145
أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ
أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة فى الدماء
قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلے ہوں گے
146
أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ
أول ما يحاسب به الصلاة
سب سے پہلے نماز کا حساب لیاجائے گا
147
أَوَّلُ مَا يُوضَعُ فِي الْمِيزَانِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ
أول ما يوضع فى الميزان الخلق الحسن
ترازو میں سب سے پہلے حسن خلق کو رکھا جائے گا
148
أَوَّلُ مَا يُرْفَعُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْحَيَاءُ وَالْأَمَانَةُ
أول ما يرفع من هذه الأمة الحياء والأمانة
س امت سے سب سے پہلے حیاء اور امانت اٹھائی جائے گی
149
أَوَّلُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دِينِكُمُ الْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا تَفْقِدُونَ الصَّلَاةُ
أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما تفقدون الصلاة
تم اپنے دین میں سے سب سے پہلے امانت گم پاؤ گے اور آخر میں نماز گم پاؤ گے
150
الْوُدُّ يُتَوَارَثُ، وَالْبُغْضُ يُتَوَارَثُ
الود يتوارث، والبغض يتوارث
محبت بھی ورثہ میں ملتی ہے اور نفرت بھی ورثہ میں ملتی ہے
151
حُبُّكَ الشَّيْءَ يُعْمِي وَيُصِمُّ
حبك الشيء يعمي ويصم
کسی چیز کی محبت تجھے اندھا اور بہرا بنا دے گی
152
الْهَدِيَّةُ تَذْهَبُ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ
الهدية تذهب بالسمع والبصر
ہدیہ سماعت اور بصارت لے جاتا ہے
153
الْخَيْرُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ
الخير معقود فى نواصي الخيل
گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر باندھ دی گئی ہے
154
يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا
يمن الخيل فى شقرها
گھوڑوں کی برکت ان کے سرخ رنگ میں ہے
155
السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ
السفر قطعة من العذاب
سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے
156
طَاعَةُ النِّسَاءِ نَدَامَةٌ
طاعة النساء ندامة
عورتوں کی اطاعت کرنا پچھتاوا ہے
157
الْبَلَاءُ مُوَكَّلٌ بِالْمَنْطِقِ
البلاء موكل بالمنطق
مصیبت بولنے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے
158
الصِّيَامُ نِصْفُ الصَّبْرِ وَعَلَى كُلِّ شَيْءٍ زَكَاةٌ، وَزَكَاةُ الْجَسَدِ الصِّيَامُ
الصيام نصف الصبر وعلى كل شيء زكاة، وزكاة الجسد الصيام
روزہ نصف صبر ہے اور ہر چیز پر زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے
159
الصَّائِمُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ
الصائم لا ترد دعوته
روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی
160
الصَّوْمُ فِي الشِّتَاءِ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ
الصوم فى الشتاء الغنيمة الباردة
سردی کے موسم میں روزہ ٹھنڈی غنیمت ہے
161
السِّوَاكُ يَزِيدُ الرَّجُلَ فَصَاحَةً
السواك يزيد الرجل فصاحة
مسواک کرنے سے آدمی کی فصاحت میں اضافہ ہوتا ہے
162
جَمَالُ الرَّجُلِ فَصَاحَةُ لِسَانِهِ
جمال الرجل فصاحة لسانه
آدمی کی خوبصورتی اس کی زبان کی فصاحت میں ہے۔
163
الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ
الإمام ضامن والمؤذن مؤتمن
امام ذمہ دار ہے اور مؤذن امانت دار ہے
164
الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
المؤذنون أطول الناس أعناقا يوم القيامة
قیامت کے دن مؤذن حضرات کی گردنیں سب سے لمبی ہوں گی
165
شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي
شفاعتي لأهل الكبائر من أمتي
میری سفارش میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے ہے
166
الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي
الأنصار كرشي وعيبتي
انصار میرے مخلص ساتھی اور ہم راز ہیں
167
يَدُ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ
يد الله على الجماعة
جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہے
168
الصَّمْتُ حُكْمٌ وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ
الصمت حكم وقليل فاعله
خاموشی حکمت ہے اور اسے کرنے والے بہت کم ہیں
169
الرِّزْقُ أَشَدُّ طَلَبًا لِلْعَبْدِ مِنْ أَجَلِهِ
الرزق أشد طلبا للعبد من أجله
رزق بندے کو اس کی موت سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ طلب کرتا ہے
170
الرِّفْقُ فِي الْمَعِيشَةِ خَيْرٌ مِنْ بَعْضِ التِّجَارَةِ
الرفق فى المعيشة خير من بعض التجارة
معیشت میں نرمی بعض تجارت سے بہتر ہے
171
التَّاجِرُ الْجَبَانُ مَحْرُومٌ، وَالتَّاجِرُ الْجَسُورُ مَرْزُوقٌ
التاجر الجبان محروم، والتاجر الجسور مرزوق
بزدل تاجر محروم رہتا ہے اور جرات مند تاجر پا لیتا ہے
172
حَسَنُ الْمَلَكَةِ نَمَاءٌ وَسُوءُ الْمَلَكَةِ شُؤْمٌ
حسن الملكة نماء وسوء الملكة شؤم
وش اخلاقی ترقی (کا باعث ہے) اور بداخلاقی نحوست ہے
173
فُضُوحُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ فُضُوحِ الْآخِرَةِ
فضوح الدنيا أهون من فضوح الآخرة
دنیا کی رسوائی آخرت کی رسوائی سے ہلکی ہے
174
الْقَبْرُ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ
القبر أول منزل من منازل الآخرة
قبرآخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے
175
الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى
الصبر عند الصدمة الأولى
صبر پہلی چوٹ کے وقت ہے
176
دَفْنُ الْبَنَاتِ مِنَ الْمَكْرُمَاتِ
دفن البنات من المكرمات
بیٹیوں کو (موت کے بعد) دفنانا عزت و شرف کاباعث ہے
177
مُعْتَرَكُ الْمَنَايَا بَيْنَ السِّتِّينَ وَالسَّبْعِينَ
معترك المنايا بين الستين والسبعين
موت کا میدان جنگ ساٹھ سے ستر سال کے درمیان (والی عمر) ہے
178
أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ وَالسَّبْعِينَ
أعمار أمتي ما بين الستين والسبعين
میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہیں
179
الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ
المكر والخديعة فى النار
مکر وفریب اور دھو کے بازی (کرنے والا) آگ میں ہوگا
180
الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ تَدَعُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ
اليمين الفاجرة تدع الديار بلاقع
جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر چھوڑتی ہے
181
الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْكَسْبِ
اليمين الكاذبة منفقة للسلعة ممحقة للكسب
جھوٹی قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ کمائی کو ختم کر دیتی ہے
182
الْيَمِينُ عَلَى نِيَّةِ الْمُسْتَحْلِفِ
اليمين على نية المستحلف
قسم، قسم کھلانے والے کی نیت پر ہوتی ہے
183
الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
الحلف حنث أو ندم
قسم توڑنا ہوتی ہے یا اس پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
184
السَّلَامُ تَحِيَّةٌ لِمِلَّتِنَا وَأَمَانٌ لِذِمَّتِنَا
السلام تحية لملتنا وأمان لذمتنا
سلام ہماری ملت کے لیے تحفہ اور ہمارے ذمیوں کے لیے امان ہے
185
عِلْمٌ لَا يَنْفَعُ كَكَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ
علم لا ينفع ككنز لا ينفق منه
جس علم سے نفع نہ اٹھایا جائے وہ اس خزانے کی مانند ہے جس میں سے خرچ نہ کیا جائے
186
الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ
الطاعم الشاكر له مثل أجر الصائم الصابر
کھانا کھا کر شکر ادا کرنے والے کے لیے صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر اجر ہے
187
الصَّلَاةُ قُرْبَانُ كُلِّ تَقِيٍّ
الصلاة قربان كل تقي
نماز ہر متقی شخص کے لئے نزدیکی کا وسیلہ ہے
188
بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنِ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ
بين العبد وبين الكفر ترك الصلاة
بندے اور کفر کے درمیان (فرق) نماز چھوڑنا ہے
189
مَوْضِعُ الصَّلَاةِ مِنَ الدِّينِ كَمَوْضِعِ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ
موضع الصلاة من الدين كموضع الرأس من الجسد
دین میں نماز کا مقام ایسا ہی ہے جیسے بدن میں سرکا ہے
190
صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ
صلاة القاعد على النصف من صلاة القائم
یٹھ کر نماز پڑھنے کا اجر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے آدھا ہے
191
الزَّكَاةُ قَنْطَرَةُ الْإِسْلَامِ
الزكاة قنطرة الإسلام
زکوٰۃ اسلام کا خزانہ ہے
192
طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ، وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ
طيب الرجال ما ظهر ريحه وخفي لونه، وطيب النساء ما ظهر لونه وخفي ريحه
مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ پوشیدہ ہو اور خوشبو پھیلتی ہو، عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو پوشیدہ ہو۔
193
التُّرَابُ رَبِيعُ الصِّبْيَانِ
التراب ربيع الصبيان
مٹی بچوں کی بہار ہے
194
الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ
الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف
روحیں جمع شدہ لشکر ہیں، جن کا وہاں (عالم ارواح میں) آپس میں تعارف ہو گیا وہ یہاں (دنیا میں) ایک دوسرے سے الفت رکھتی ہیں اور جو وہاں ایک دوسرے سے ناواقف رہیں وہ یہاں ایک دوسرے کے خلاف رہتی ہیں
195
الصِّدْقُ طُمَأْنِينَةٌ وَالْكَذِبُ رِيبَةٌ
الصدق طمأنينة والكذب ريبة
سچائی (میں) اطمینان ہے اور جھوٹ (میں) شک ہے
196
الْقُرْآنُ غِنًى لَا فَقْرَ بَعْدَهُ وَلَا غِنَى دُونَهُ
القرآن غنى لا فقر بعده ولا غنى دونه
قرآن تو نگری ہے اس کے بعد کوئی فقر وفاقہ نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر غنا ہے
197
الْإِيمَانُ بِالْقَدَرِ يُذْهِبُ الْهَمَّ وَالْحَزَنَ
الإيمان بالقدر يذهب الهم والحزن
تقدیر پر ایمان رنج وغم کو دور کر دیتا ہے
198
الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا يَرِيحَ الْقَلْبَ وَالْبَدَنَ , وَالرَّغْبَةُ فِي الدُّنْيَا تُكْثِرُ الْهَمَّ وَالْحَزَنَ، وَالْبَطَالَةُ تُقْسِي الْقَلْبَ
الزهد فى الدنيا يريح القلب والبدن , والرغبة فى الدنيا تكثر الهم والحزن، والبطالة تقسي القلب
دنیا سے بے رغبتی قلب و بدن کو راحت پہنچاتی ہے اور دنیا میں رغبت رنج وغم کو بڑھاتی ہے اور نکما پن دل کوسخت کر دیتا ہے
199
الْعَالِمُ وَالْمُتَعَلِّمُ شَرِيكَانِ فِي الْخَيْرِ
العالم والمتعلم شريكان فى الخير
عالم اور متعلم دونوں خیر و بھلائی میں شریک ہیں
200
عَلَى الْيَدِ مَا أَخَذَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَهُ
على اليد ما أخذت حتى تؤديه
ہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے (عاریتاً) لیا یہاں تک کہ اسے ادا کر دے
201
الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ
الولد للفراش وللعاهر الحجر
بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے
202
الضِّيَافَةُ عَلَى أَهْلِ الْوَبَرِ وَلَيْسَتْ عَلَى أَهْلِ الْمَدَرِ
الضيافة على أهل الوبر وليست على أهل المدر
مہمان نوازی دیہاتیوں پر (واجب) ہے اور شہریوں پر (واجب) نہیں
203
لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ
للسائل حق وإن جاء على فرس
سائل کا حق ہے اگر چہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے
204
أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ
أى داء أدوأ من البخل
بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے
205
الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ
العائد فى هبته كالكلب يعود فى قيئه
پنی ہبہ کرده چیز واپس لینے والا شخص اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی قے چاٹنے لگے
206
النَّظَرُ إِلَى الْخَضِرَةِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ، وَالنَّظَرُ إِلَى الْمَرْأَةِ الْحَسْنَاءِ يَزِيدُ فِي الْبَصَرِ
النظر إلى الخضرة يزيد فى البصر، والنظر إلى المرأة الحسناء يزيد فى البصر
سبزہ کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافہ کرتی ہے اور خوبصورت عورت کی طرف دیکھنا بھی بصارت میں اضافہ کرتی ہے
207
أُمَّتِي الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ
أمتي الغر المحجلون يوم القيامة من آثار الوضوء
روز قیامت میری امت اس حال میں آئے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے نشانات سے چمک رہے ہوں گے
208
التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ، وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ
التصفيح للنساء، والتسبيح للرجال
تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے
209
النَّظْرَةُ سَهْمٌ مَسْمُومٌ مِنْ سِهَامِ إِبْلِيسَ
النظرة سهم مسموم من سهام إبليس
نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے
210
الشُّؤْمُ فِي الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ
الشؤم فى المرأة والفرس والدار
گھر، گھوڑے اور عورت میں نحوست ہے
211
نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ
نعمتان مغبون فيهما كثير من الناس الصحة والفراغ
دونعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں (ان میں سے ایک) صحت ہے اور (دوسری) فراغت ہے
212
وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ
ويل للعرب من شر قد اقترب
عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آچکا ہے
213
الْجُبْنُ وَالْجُرْأَةُ غَرَائِزُ يَضَعُهَا اللَّهُ حَيْثُ شَاءَ
الجبن والجرأة غرائز يضعها الله حيث شاء
بزدلی اور بہادری (کے اوصاف) فطرتی ہیں، اللہ تعالیٰ ٰ جس شخص میں چاہتا ہے انہیں رکھ دیتا ہے
214
مِنْ كَنْزِ الْبِرِّ كِتْمَانُ الْمَصَائِبِ وَالْأَمْرَاضُ وَالصَّدَقَةُ
من كنز البر كتمان المصائب والأمراض والصدقة
صدقہ، امراض اور مصائب کو چھپانا نیکی کے خزانے میں سے ہے
215
مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ أَنْ يُشْبِهَ أَبَاهُ
من سعادة المرء أن يشبه أباه
انسان کی سعادت مندی میں سے ہے کہ وہ اپنے باپ کے مشابہ ہو
216
مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ حُسْنُ الْخَلْقِ
من سعادة المرء حسن الخلق
سن خلق انسان کی سعادت مندی میں سے ہے
217
أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ
أهل المعروف فى الدنيا هم أهل المعروف فى الآخرة
دنیا میں بھلائی والے آخرت میں بھی بھلائی والے ہیں
218
الْخَازِنُ الْأَمِينُ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ طَيِّبَةً بِهَا (بِهِ) نَفْسُهُ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقِينَ
الخازن الأمين الذى يعطي ما أمر به طيبة بها (به) نفسه أحد المتصدقين
امانت دار خزانچی جو خوش دلی سے وہ چیز (اللہ کی راہ میں) دے دے جس کا اسے حکم ملا ہو تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔
219
السُّلْطَانُ ظِلُّ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ يَأْوِي إِلَيْهِ كُلُّ مَظْلُومٍ
السلطان ظل الله فى الأرض يأوي إليه كل مظلوم
بادشاہ زمین پر اللہ کا سایہ ہے ہر مظلوم اس کی طرف پناہ پکڑتا ہے
220
كَلَامُ ابْنِ آدَمَ كُلُّهُ عَلَيْهِ لَا لَهُ، إِلَّا أَمْرًا بِمَعْرُوفٍ أَوْ نَهْيًا عَنْ مُنْكَرٍ أَوْ ذِكْرَ اللَّهِ تَعَالَى
كلام ابن آدم كله عليه لا له، إلا أمرا بمعروف أو نهيا عن منكر أو ذكر الله تعالى
ابن آدم کی ہر بات اس کے خلاف پڑتی ہے، اس کے حق میں نہیں جاتی سوائے نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور اللہ کا ذکر کرنے کے
221
التُّؤَدَةُ وَالتَّثَبُّتُ وَالِاقْتِصَادُ وَالصَّمتُ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ
التؤدة والتثبت والاقتصاد والصمت جزء من ستة وعشرين جزءا من النبوة
کام میں سوچ و بچار، ثابت قدمی، میانہ روی اور خاموشی نبوت کا چھبیسواں حصہ ہیں
222
الْأَنْبِيَاءُ قَادَةٌ وَالْفُقَهَاءُ سَادَةٌ وَمُجَالَسَتُهُمْ زِيَادَةٌ
الأنبياء قادة والفقهاء سادة ومجالستهم زيادة
انبياء علیہم السلام قائد ہیں، فقہاء سردار ہیں اور ان کی مجلسوں میں بیٹھنا (علم میں) اضافے کا باعث ہے
223
الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَا يَمْلِكُ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ
المتشبع بما لا يملك كلابس ثوبي زور
ایسی چیز ظاہر کرنے والا جس کا وہ مالک نہ ہو، جھوٹ کا جوڑا زیب تن کرنے والے (دھو کے باز) کی مانند ہے۔
224
الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ يَنْفِي الْفَقْرَ وَبَعْدَهُ يَنْفِي اللِّمَمَ وَيُصِحَّ الْبَصَرَ
الوضوء قبل الطعام ينفي الفقر وبعده ينفي اللمم ويصح البصر
کھانے سے پہلے وضو کرنا فقر کو دورکرتا ہے اور کھانے کے بعد (وضو کرنا) صغیرہ گناہوں کومٹاتا ہے اور نظر کو درست کرتا ہے
225
الْقَاصُّ يَنْتَظِرُ الْمَقْتَ، وَالْمُسْتَمِعُ إِلَيْهِ يَنْتَظِرُ الرَّحْمَةَ، وَالتَّاجِرُ يَنْتَظِرُ الرِّزْقَ، وَالْمُحْتَكِرُ يَنْتَظِرُ اللَّعْنَةَ
القاص ينتظر المقت، والمستمع إليه ينتظر الرحمة، والتاجر ينتظر الرزق، والمحتكر ينتظر اللعنة
قصہ گو غضب (الہٰی) کا منتظر رہتاہے اور اسے سننے والا رحمت کا منتظر رہتا ہے۔ تاجر رزق کا منتظر رہتا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والا لعنت کا منتظر رہتا ہے۔
226
السَّعَادَةُ كُلُّ السَّعَادَةِ طُولُ الْعُمُرِ فِي طَاعَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
السعادة كل السعادة طول العمر فى طاعة الله عز وجل
الله عزوجل کی اطاعت میں لمبی عمر پانا سعادت ہی سعادت ہے
227
الشَّقِيُّ كُلُّ الشَّقِيِّ مَنْ أَدْرَكَتْهُ السَّاعَةُ حَيًّا لَمْ يَمُتْ
الشقي كل الشقي من أدركته الساعة حيا لم يمت
جس شخص کو قیامت نے زندہ پا لیا (یعنی) وہ مرا نہیں تھا، اس کی بدبختی ہی بدبختی ہے
228
الْوَيْلُ كُلُّ الْوَيْلِ لِمَنْ تَرَكَ عِيَالَهُ بِخَيْرٍ وَقَدِمَ عَلَى رَبِّهِ بِشَرٍّ
الويل كل الويل لمن ترك عياله بخير وقدم على ربه بشر
جو شخص اپنے اہل و عیال کو مال (حرام) دے کر چھوڑ گیا اور خود گناہ لے کر اپنے رب سے جاملا، اس کے لیے ہلاکت ہی ہلاکت ہے
229
دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا، فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ
دعوة المظلوم مستجابة، وإن كان فاجرا، ففجوره على نفسه
مظلوم کی بد دعا قبول ہوتی ہے اگر چہ وہ فاسق ہی ہو کیونکہ اس کا فسق (کا وبال) اس کی اپنی ذات پر ہے
230
ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكُّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ
ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده
تین (آدمیوں کی) دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی بد دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد پر بد دعا
231
الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضِيَانِ فِي النَّارِ وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ
القضاة ثلاثة: قاضيان فى النار وقاض فى الجنة
قاضی تین طرح کے ہیں، دو جہنمی ہیں اور ایک جنتی ہے
232
خَصْلَتَانِ لَا تَكُونَانِ فِي مُنَافِقٍ: حُسْنُ سَمْتٍ، وَلَا فِقْهٌ فِي الدِّينِ
خصلتان لا تكونان فى منافق: حسن سمت، ولا فقه فى الدين
دو اچھی عادتیں منافق میں نہیں ہو سکتیں: اچھی سیرت اور دین میں سمجھ بوجھ
233
خَصْلَتَانِ لَا تَجْتَمِعَانِ فِي مُؤْمِنٍ الْبُخْلُ وَسُوءُ الْخُلُقِ
خصلتان لا تجتمعان فى مؤمن البخل وسوء الخلق
دو بری عادتیں کسی مومن میں جمع نہیں ہوسکتیں: بخل اور بد اخلاقی
234
عَيْنَانِ لَا تَمَسُّهُمَا النَّارُ عَيْنٌ بَكَتْ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ، وَعَيْنٌ بَاتَتْ تَحْرُسُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
عينان لا تمسهما النار عين بكت فى جوف الليل من خشية الله، وعين باتت تحرس فى سبيل الله.
دو طرح کی آنکھوں کو (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی: ایک وہ آنکھ جو آدھی رات کے وقت اللہ کے ڈر سے روئی اور دوسری وہ آنکھ جورات کے وقت اللہ کی راہ میں پہرہ دیتی رہی
235
مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ طَالِبُ عِلْمٍ وَطَالِبُ دُنْيَا
منهومان لا يشبعان طالب علم وطالب دنيا
دو طرح کے بھوکے حریص کبھی سیر نہیں ہوتے: ایک علم طالب اور دوسرا دنیا کا طالب
236
الشَّيْخُ شَابٌّ فِي حُبِّ اثْنَتَيْنِ: فِي حُبِّ طُولِ الْحَيَاةِ وَكَثْرَةِ الْمَالِ
الشيخ شاب فى حب اثنتين: فى حب طول الحياة وكثرة المال
بوڑھا آدمی دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت میں اور کثرت مال (کی محبت میں)
237
أَرْبَعَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ تَعَالَى: الْبَيَّاعُ الْحَلَّافُ، وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ، وَالشَّيْخُ الزَّانِي، وَالْإِمَامُ الْجَائِرُ
أربعة يبغضهم الله تعالى: البياع الحلاف، والفقير المختال، والشيخ الزاني، والإمام الجائر
چار آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ کونفرت ہے: قسمیں اٹھا اٹھا کر مال فروخت کرنے والا، متکبر فقیر، بوڑھا زانی اور ظالم حکمران
238
ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ , فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَالثَّلَاثُ الْمُنْجِيَاتُ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا
ثلاث مهلكات، وثلاث منجيات , فالثلاث المهلكات: شح مطاع، وهوى متبع، وإعجاب المرء بنفسه. والثلاث المنجيات: خشية الله فى السر والعلانية، والقصد فى الفقر والغنى، والعدل فى الغضب والرضا
تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) بخل، جس کی اطاعت کی جائے (۲) خواہش نفس، جس کے پیچھے چلاجائے (۳) اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا (۲) مالداری اور محتاجی (دونوںحالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا (۳) خوشی اور غصے کی حالت میں عدل وانصاف سے کام لینا
239
الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَهُوَ عَلَى الْبَادِئِ حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ
المستبان ما قالا، فهو على البادئ حتى يعتدي المظلوم
آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں تو (اس کاوبال) پہل کرنے والے پر ہوگا جب تک مظلوم حد سے تجاوز نہ کرے
240
أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ
أنا فرطكم على الحوض
میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا
241
أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوسْطَى
أنا وكافل اليتيم كهاتين فى الجنة، وأشار بالسبابة والوسطى
میں اور یتیم کی پرورش کرنے والاجنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا
242
أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ
أنا النذير، والموت المغير، والساعة الموعد
میں ڈر سنانے والا ہوں، موت تباہی مچانے والی ہے اور قیامت وعدے کا وقت ہے
243
مَنْ صَمَتَ نَجَا
من صمت نجا
جس نے خاموشی اختیارکی وہ نجات پا گیا
244
مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تُكَبِّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ
من تواضع لله رفعه الله، ومن تكبر وضعه الله
جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرے، اللہ اسے رفعت سے نوازتا ہے اور اور جو شخص تکبر اختیار کرے، اللہ عز وجل اسے پستی کا شکار کر دیتا ہے
245
«مَنْ يَتَأَلَّ عَلَى اللَّهِ يُكَذِّبْهُ , وَمَنْ يَغْفِرْ يَغْفِرِ اللَّهُ لَهُ، وَمَنْ يَعْفُ يَعْفُ اللَّهُ عَنْهُ، وَمَنْ يَصْبِرْ عَلَى الرَّزِيَّةِ يُعَوِّضْهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَكْظِمْ يَأْجُرْهُ اللَّهُ»
من يتأل على الله يكذبه , ومن يغفر يغفر الله له، ومن يعف يعف الله عنه، ومن يصبر على الرزية يعوضه الله، ومن يكظم يأجره الله
جو شخص اللہ پر جھوٹی قسم اٹھائے گا، اللہ اسے جھوٹا ثابت کرے گا، اور جو شخص معاف کر دے گا اللہ بھی اسے معاف کر دے گا، اور جو کوئی درگزر کرے گا اللہ بھی اس سے درگزر کرے گا، اور جو شخص مصیبت پر صبر کرے گا اللہ اسے بہتر بدلہ دے گا، اور جو کوئی غصہ پی لے گا اللہ اسے اجر دے گا
246
«وَمَنْ قَدَّرَ رَزَقَهُ اللَّهُ، وَمَنْ بَذَّرَ حَرَمَهُ اللَّهُ»
ومن قدر رزقه الله، ومن بذر حرمه الله
اور جس نے (اللہ کی نعمتوں کی قدر کی اللہ اسے (مزید نعمتوں سے) نوازے گا اور جس نے فضول خرچی کی اللہ اسے (نعمتوں سے) محروم کر دے گا
247
مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ
من نوقش الحساب عذب
جس سے حساب میں (مکمل) پوچھ گچھ کی گئی اسے عذاب ہوگا
248
مَنْ بَدَا جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنِ اقْتَرَبَ مِنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ
من بدا جفا، ومن اتبع الصيد غفل، ومن اقترب من أبواب السلطان افتتن
جس نے جنگل میں جا کر رہائش اختیار کی وہ سخت دل ہوا، جو شکار کے پیچھے لگا وہ غافل ہوا، اور جو حاکم کے دروازوں پر گیا وہ فتنے میں مبتلا ہو گیا
249
مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ
من قتل دون ماله فهو شهيد
جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے
250
مَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ
من قتل دون أهله فهو شهيد
جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے
251
مَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ
من قتل دون دينه فهو شهيد
جو شخص اپنے دین کی حفاظت میں قتل ہوگیا وہ شہید ہے
252
مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُصِبْ مِنْهُ
من يرد الله به خيرا يصب منه
اللہ تعالیٰ ٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے اپنی طرف سے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے
253
مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ
من يرد الله به خيرا يفقهه فى الدين
اللہ تعالیٰ ٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ (سمجھ بوجھ) عطا فرماتا ہے
254
مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يَجْعَلْ خُلُقَهُ حَسَنًا
من يرد الله به خيرا يجعل خلقه حسنا
للہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کا خلق اچھا کر دیتا ہے
255
مَنِ اشْتَاقَ إِلَى الْجَنَّةِ سَارَعَ إِلَى الْخَيْرَاتِ، وَمَنْ أَشْفَقَ مِنَ النَّارِ لَهَا عَنِ الشَّهَوَاتِ، وَمَنْ تَرَقَّبَ الْمَوْتَ لَهَا عَنِ اللَّذَّاتِ، وَمَنْ زَهِدَ فِي الدُّنْيَا هَانَتْ عَلَيْهِ الْمَصَائِبُ
من اشتاق إلى الجنة سارع إلى الخيرات، ومن أشفق من النار لها عن الشهوات، ومن ترقب الموت لها عن اللذات، ومن زهد فى الدنيا هانت عليه المصائب
جوشخص جنت کا مشتاق ہوتا ہے وہ نیکیوں میں جلدی کرتا ہے اور جو جہنم سے خوفزدہ ہوتا ہے وہ خواہشات سے لا پروا ہو جاتا ہے اور جو موت کا خیال رکھتا ہے وہ لذتوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے اور جو دنیا سے بے رغبتی کرتا ہے اس پر مصیبتیں ہلکی ہو جاتی ہیں
256
مِنْ مَاتَ غَرِيبًا مَاتَ شَهِيدًا
من مات غريبا مات شهيدا
جو شخص پردیس میں مراوہ شہادت کی موت مرا
257
مَنِ اعْتَزَّ بِالْعَبِيدِ أَذَلَّهُ اللَّهُ
من اعتز بالعبيد أذله الله
جس شخص نے غلاموں پر فخر کیا اللہ تعالیٰ ٰ اسے رسوا کرے گا
258
مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا
من غشنا فليس منا
جس شخص نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں
259
مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا
من رمانا بالليل فليس منا
جس نے رات کے وقت ہم پر تیر چلایا وہ ہم میں سے نہیں
260
مَنْ لَمْ يَأْخُذْ شَارِبَهُ فَلَيْسَ مِنَّا
من لم يأخذ شاربه فليس منا
جو شخص اپنی مونچھیں نہیں کترواتا وہ ہم میں سے نہیں
261
مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ
من أحدث فى أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد
جس نے ہمارے اس حکم (دین) میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے
262
مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ
من تأنى أصاب أو كاد، ومن عجل أخطأ أو كاد
جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو) پہنچ گیا، یا (حق کے) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی یا (خطا کے) قریب ہو گیا
263
مَنْ يَزْرَعْ خَيْرًا يَحْصُدْ رَغْبَةً، وَمَنْ يَزْرَعْ شَرًّا يَحْصُدْ نَدَامَةً
من يزرع خيرا يحصد رغبة، ومن يزرع شرا يحصد ندامة
جوشخص نیکی بوئے گا وہ رغبت کی فصل کاٹے گا اور جو برائی بوئے گا وہ ندامت کی فصل کاٹے گا
264
مَنْ أَيْقَنَ بِالْخَلَفِ جَادَ بِالْعَطِيَّةِ
من أيقن بالخلف جاد بالعطية
جسے اپنے بعد اچھائی کا یقین ہو وہ عطیہ کرے
265
مَنْ أَحَبِّ أَنْ يَكُونَ أَكْرَمَ النَّاسِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَقْوَى النَّاسِ فَلْيَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ أَغْنَى النَّاسِ فَلْيَكُنْ بِمَا فِي يَدَيِ اللَّهِ أَوْثَقَ مِنْهُ بِمَا فِي يَدِهِ
من أحب أن يكون أكرم الناس فليتق الله، ومن أحب أن يكون أقوى الناس فليتوكل على الله، ومن أحب أن يكون أغنى الناس فليكن بما فى يدي الله أوثق منه بما فى يده
جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ طاقت ور ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ پر بھروسا ر کھے اور جسے یہ پسند ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ غنی اور مالدار ہو تو اسے چاہیے کہ جو کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر اپنا اعتماد اور یقین اس سے زیادہ کرے جو اس کے اپنے ہاتھ میں ہے
266
مَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَرَكَهُ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ
من هم بذنب ثم تركه كانت له حسنة
جس شخص نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اسے ترک کر دیا، اس کے لیے ایک نیکی ہے
267
مَنْ آتَاهُ اللَّهُ خَيْرًا فَلْيُرَ عَلَيْهِ
من آتاه الله خيرا فلير عليه
جس شخص کو اللہ تعالیٰ مال دے تو وہ اس پر ضرور نظر آئے
268
مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْلَمَ فَلْيَلْزَمِ الصَّمْتَ
من سره أن يسلم فليلزم الصمت
جسے سلامتی سے رہنا پسند ہو اسے چاہیے کہ خاموشی لازم پکڑے
269
مَنْ كَثُرَ كَلَامُهُ كَثُرَ سَقَطُهُ، وَمَنْ كَثُرَ سَقَطُهُ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ كَانَتِ النَّارُ أَوْلَى بِهِ
من كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه كثرت ذنوبه، ومن كثرت ذنوبه كانت النار أولى به
جس کی گفتگو زیادہ ہوگی اس کی غلطیاں بھی زیادہ ہوں گی اور جس کی غلطیاں زیادہ ہوں گی اس کے گناہ بھی زیادہ ہوں گے اور جس کے گناہ زیادہ ہوں گے وہ دوزخ کا زیادہ مستحق ہے
270
مَنْ رُزِقَ مِنْ شَيْءٍ فَلْيَلْزَمْهُ
من رزق من شيء فليلزمه
جس شخص کو کسی ذریعے سے رزق ملے تو اسے چاہیے کہ اس (ذریعے) کو لازم پکڑ لے
271
مَنْ أُزِلَّتْ إِلَيْهِ نِعْمَةٌ فَلْيَشْكُرْهَا
من أزلت إليه نعمة فليشكرها
جس کی طرف کوئی نعمت بھیجی گئی تو اسے چاہیے کہ اس کا شکر یہ ادا کرے
272
مَنْ لَمْ يَشْكُرِ الْقَلِيلَ لَمْ يَشْكُرِ الْكَثِيرَ
من لم يشكر القليل لم يشكر الكثير
و شخص تھوڑی چیز (ملنے) پر شکر ادا نہیں کرتا وہ زیادہ پر بھی شکر ادانہیں کرتا
273
مَنْ عَزَّى مُصَابًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ
من عزى مصابا فله مثل أجره
جس نے کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کی تو اس کے لیے اس (مصیبت زدہ) کے برابر اجر ہے
274
مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ
من فطر صائما كان له مثل أجره
جس نے کسی روزہ دار کو افطاری کرائی اس کے لیے اس (روزہ دار) کے برابر اجر ہے
275
مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي رَفَقَ اللَّهُ بِهِ
من رفق بأمتي رفق الله به
جس نے میری امت پر نرمی کی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی کرے
276
مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ
من عاد مريضا لم يزل فى خرفة الجنة
جس نے کسی مریض کی عیادت کی وہ ہمیشہ خرفہ جنت میں رہتاہے
277
مَنْ دَعَا عَلَى مَنْ ظَلَمَهُ فَقَدِ انْتَصَرَ
من دعا على من ظلمه فقد انتصر
جس نے اپنے ظالم پر بد دعا کی تو بے شک اس نے (اپنے ظلم کا) بدلہ لے لیا
278
مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ فَقَدْ أَجْرَمَ
من مشى مع ظالم فقد أجرم
جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلا تو بے شک اس نے بھی جرم کیا
279
مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ
من تشبه بقوم فهو منهم
جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہے
280
مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَكَفَّلَ اللَّهُ بِرِزْقِهِ
من طلب العلم تكفل الله برزقه
جو شخص علم حاصل کرتا ہے اللہ اس کے رزق کا کفیل بن جاتا ہے
281
مَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ
من لم ينفعه علمه ضره جهله
جسے اس کے علم نے نفع نہ دیا اسے اس کا جہل نقصان دے گا
282
مَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ
من أبطأ به عمله لم يسرع به نسبه
جسے اس کے عمل نے پیچھے کر دیا اسے اس کا نسب آگے نہیں کر سکتا
283
مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ
من جعل قاضيا فقد ذبح بغير سكين
جسے قاضی بنایا گیا حقیقت میں اسے چھری کے بغیر ذبح کیا گیا۔
284
مَنْ حَمَلَ سِلْعَتَهُ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْكِبْرِ
من حمل سلعته فقد برئ من الكبر
جس شخص نے اپنا بوجھ خود اٹھایا بے شک وہ تکبر سے بری ہو گیا
285
مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ
من يشاد هذا الدين يغلبه
جس شخص نے اس دین میں سخت راہ اختیار کی تو یہ (دین) اس پر غالب آ جائے گا
286
مَنْ كَذَّبَ بِالشَّفَاعَةِ لَمْ يَنَلْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
من كذب بالشفاعة لم ينلها يوم القيامة
جس شخص نے شفاعت کو چھٹلایا وہ روز قیامت اسے حاصل نہ کرسکے گا
287
مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ
من سرته حسنته وساءته سيئته فهو مؤمن
جس شخص کو اس کی نیکی خوش کر دے اور برائی رنجیدہ کر دے وہ مومن ہے
Back