سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کی تو اس کے لیے اس (مصیبت زدہ) کے برابر اجر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 378]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 1073، وابن ماجه: 1602، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7188، والبزار فى «مسنده» برقم: 1632» علی بن عاصم ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث دوسری سند کے ساتھ بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ترمذي: 1073، وابن ماجه: 1602، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7188، والبزار فى «مسنده» برقم: 1632» علی بن عاصم ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بھی اللہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کی تو اس کے لیے بھی اس (مصیبت زدہ) کے برابر اجر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 380]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المجروحين: 2/ 223» قدامہ اور عبد الله بن ہارون سخت مجروح ہیں۔
حدیث نمبر: 381
381 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّوَّافُ نا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَلَّبِ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ، نا زَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْوَاسِطِيُّ، نا أَبِي، نا أَبُو الْحَارِثِ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ حدیث محمد بن سوقہ سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریق سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، زید بن محمد بن زید الواسطی کی توثیق نہیں ملی اس میں اور بھی علتیں ہیں۔