میمون بن مہران سے مروی ہے کہ سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا سے پوچھا: گیا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(قیامت کے دن) ترازو میں سب سے پہلے حسن خلق کو رکھا جائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ابن ابي شيبة: 25846، وعبد بن حميد: 1563» شریک نخعی مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ دیکھئے «تاريخ دمشق: 69/ 114- السلسلة الضعيفة: 3352»
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ترازو میں حسن خلق سے بھاری کوئی چیز نہیں ہوگی۔“[ابوداؤد: 4799، صحيح]