مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
259. مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا
259. جس نے رات کے وقت ہم پر تیر چلایا وہ ہم میں سے نہیں
حدیث نمبر: 355
355 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رات کے وقت ہم پر تیر چلایا وہ ہم میں سے نہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه شرح مشكل الآثار: 1326»

وضاحت: تشریح: -
یعنی جس نے رات کے اندھیرے میں کسی مسلمان کی غفلت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی طرف تیر چلایا، تیر میں ہر وہ ہتھیار شامل ہے جو موت کا باعث بنے، مثلاً: کسی کی طرف فائر کرنا، گولی چلانا وغیرہ، ایسا شخص جو کسی مسلمان کو اس کی غفلت اور لاعلمی میں نشانہ بنائے اس کی طرف ہتھیار چلائے وہ ہم میں سے نہیں یعنی وہ ہمارے طریقے اور سنت پر نہیں، اس کا راستہ اور منزلیں ہم سے جدا ہیں۔