سیدنا عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اس کے علم نے نفع نہ دیا اسے اس کا جہل نقصان دے گا۔ قرآن پڑھ، وہ تجھے روکے گا، اگر اس نے تجھے نہ روکا تو (گویا) تو نے اسے پڑھا ہی نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، عبدالعزیز بن عبید اللہ ضعیف اور ابوربیعہ فہد بن عوف متروک ہے۔