245. جو شخص اللہ پر جھوٹی قسم اٹھائے گا، اللہ اسے جھوٹا ثابت کرے گا، اور جو شخص معاف کر دے گا اللہ بھی اسے معاف کر دے گا، اور جو کوئی درگزر کرے گا اللہ بھی اس سے درگزر کرے گا، اور جو شخص مصیبت پر صبر کرے گا اللہ اسے بہتر بدلہ دے گا، اور جو کوئی غصہ پی لے گا اللہ اسے اجر دے گا
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ خطبہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے حاصل کیا، پس میں نے آپ کو یہ فرماتے سناَ۔۔۔۔ اور انہوں نے ایک طویل خطبہ میں اس بات کا بھی ذکر کیا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 336]