مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
144. لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ
144. قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا
حدیث نمبر: 210
210 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ»
سیدنا عبد الله رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري:3186، و مسلم: 1736، 1737، 1738، من حديث أبى سعيد»

حدیث نمبر: 211
211 - وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّمَشْقِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو مُوسَى الزَّمَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ بِإِسْنَادِهِ قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچان لیا جائے گا۔ اور اسے مسلم نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے فرمایا: قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچان لیا جائے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: إسناده صحيح، نوٹ: مسلم میں بقدر غدرتہ کے الفاظ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہیں۔

وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں عہد شکنی کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے کہ قیامت کے دن عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق ایک جھنڈا کھڑا کیا جائے گا تا کہ لوگ اس جھنڈے کو دیکھ کر اس کے گناہ کو پہچان لیں۔
ایک روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی عہد شکنی ہے۔ (مسلم: 1736)
دوسری روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کی سرین کے پاس ایک جھنڈا ہوگا۔ (مسلم: 1738)
عربوں میں دستور تھا کہ جو شخص عہد شکنی کرتا تو وہ لوگ اپنے میلوں ٹھیلوں اور اجتماعات میں اس کے سامنے ایک جھنڈا کھڑا کر دیتے تھے تاکہ لوگوں میں اس کی رسوائی ہو اور انہیں پتا چلے کہ یہ عہد شکن ہے اور وہ اس سے ہوشیار رہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عربوں کے حسب دستور یہ بات ارشاد فرمائی اور بتایا کہ عہد شکنی کوئی معمولی جرم نہیں، قیامت کے دن بھی عہد شکن کے ساتھ اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر معاملہ ہوگا اور اہل حشر میں اس کی رسوائی ہوگی۔