وضاحت: تشریح: اس حدیث مبارک میں بتایا گیا ہے کہ سرخ رنگ کے گھوڑے بابرکت ہیں یعنی دوسرے رنگوں کی بانسبت اس رنگ کے گھوڑے میں زیادہ برکت ہے کہ ان کی بدولت دنیا میں بھی برکت ملتی ہے اور آخرت میں بھی، ان پر سوار ہو کر جہاد کرنے سے جو مال غنیمت ملتا ہے وہ دنیا کی برکت ہے اور اس کی وجہ سے جو اجر و ثواب ملتا ہے وہ آخرت کی برکت ہے، لہٰذا جب اختیار و انتخاب کا معاملہ ہو تو اسی رنگ کے گھوڑے کو مقدم رکھنا چاہیے۔