وضاحت: تشریح: - بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”اللہ کا ہاتھ جماعت پر ہے۔“ سے معلوم ہوا کہ صحیح العقیدہ مسلمانوں کو بہت سی جماعتیں بنا کر مختلف پارٹیوں، فرقوں، کاغذی تنظیموں اور ٹکڑوں میں تقسیم ہو جانا جائز ہے۔ عرض ہے کہ اس حدیث کا یہ مفہوم بالکل غلط ہے، اس حدیث سے مراد صرف تین باتیں ہیں: ① اجماع حجت ہے۔ ② کتاب وسنت اور اجماع کے مطابق صحیح خلافت اور خلیفہ پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ③ نماز باجماعت پڑھنی چاہیے۔ یہی وہ مفہوم ہے جو سلف صالحین سے ثابت ہے جبکہ پارٹیوں، مروجہ تنظیموں اور کاغذی جماعتوں کا وجود (ولا تفرقو) اور (ولا تختلفوا) کی رو سے غلط ہے۔ [اضواء المصابيح: 1/ 275]