سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن تو نگری ہے اس کے بعد کوئی فقر وفاقہ نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر غنا ہے۔“ دارقطنی نے کہا: اسے ابومعاویہ نے اعمش عن یزید الرقاشی عن الحسن کی سند سے مرسل بیان کیا ہے اور یہی بات زیادہ درست ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 2773، والمعجم الكبير: 738، وشعب الايمان: 2376» اعمش مدلس کا عنعنہ اور یزید رقاشی ضعیف ہے۔