سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 3598، وابن ماجه: 1752»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث میں روزہ دار کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے، صبح صادق سے لے کر شام غروب آفتاب تک کھانے پینے، وظیفہ زوجیت اور دیگر ممنوع امور سے باز رہنے کا نام روزہ ہے۔ روزہ دار کے لیے یہ کتنی فضیلت کی بات ہے کہ اس طویل وقت (صبح صادق تا غروب آفتاب) تک اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت دعا کا وعدہ ہے۔ لہٰذا اسے چاہیے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں دنیا وآخرت کی ا بھلائی مانگے۔