مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
231. الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضِيَانِ فِي النَّارِ وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ
231. قاضی تین طرح کے ہیں، دو جہنمی ہیں اور ایک جنتی ہے
حدیث نمبر: 317
317 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ ظُهَيْرٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضِيَانِ فِي النَّارِ وَقَاضٍ فِي الْجَنَّةِ. قَاضٍ قَضَى بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِالْهَوَى فَهُوَ فِي النَّارِ، وَقَاضٍ قَضَى بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قاضی تین طرح کے ہیں، دو جہنمی ہیں اور ایک جنتی ہے۔ وہ قاضی جس نے اللہ کی نازل کردہ شریعت کے خلاف فیصلہ کیا وہ جہنمی ہے اور وہ قاضی جس نے خواہش نفس کے مطابق فیصلہ کیا وہ بھی جہنمی ہے اور جس قاضی نے اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ کیا وہ جنتی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جداً، ابراہیم بن حکم بن ظہیر سخت ضعیف شیعہ ہے۔