سیدنا ابودرا رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(حد سے زیادہ) کسی چیز کی محبت تجھے اندھا اور بہرا بنا دے گی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أبو داود: 5130، وأحمد: 5/ 194» ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ (حد سے زیادہ) کسی چیز کی محبت تجھے اندھا اور بہرا بنا دے گی۔ (شعب الایمان: 408، وسندہ صحیح)