سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے اہل و عیال کو مال (حرام) دے کر چھوڑ گیا اور خود گناہ لے کر اپنے رب سے جاملا، اس کے لیے ہلاکت ہی ہلاکت ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: موضوع، ابراہیم بن أحمد بن بشر عسکری اور قتادہ بن وسیم کی توثیق نہیں ملی۔
وضاحت: حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر چہ اس حدیث کا معنی برحق ہے لیکن یہ موضوع ہے۔ اسے قتادہ سے ابراہیم بن أحمد عسکری نے روایت کیا اور وہ بھی اسی کی طرح مجہول ہے۔ [ميزان الاعتدال: 3/ 385]