سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سے بے رغبتی قلب و بدن کو راحت پہنچاتی ہے اور دنیا میں رغبت رنج وغم کو بڑھاتی ہے اور نکما پن دل کوسخت کر دیتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 278]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، بکر بن خنیسں جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔