جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے |
صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے 2033. (292) بَابُ ذِكْرِ الْمَوْقِفِ الَّذِي يَرْمِي مِنْهُ الْجِمَارَ اس جگہ کا بیان جہاں کھڑے ہوکر کنکریاں ماری جائیںگی
جناب اعمش کہتے ہیں کہ میں نے حجاج کو کہتے ہوئے سنا کہ تم اس طرح نہ کہو، سورة البقرة ‘ بلکہ اس طرح کہو کہ وہ سورت جس میں گائے کا تذکرہ ہے۔ میں نے یہ بات جناب ابراہیم کو بتائی تو اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے حضرت عبدالرحمن بن یزید نے بیان کیا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب اُنھوں نے جمرہ عقبہ پر کنکریاں ماری تھیں، وہ وادی کے درمیان میں آئے اور جمرے کی طرف مُنہ کرکے اُسے سات کنکریاں ماریں اُنھوں نے ہر کنکری کے ساتھ «اللهُ أَكْبَرُ» پڑھا۔ میں نے اُن سے عرض کیا کہ کچھ لوگ تو اس پہاڑ پر چڑھ جاتے ہیں اُنھوں نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ جس نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورة البقره نازل ہوئی ہے میں نے اُسے اسی جگہ سے کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا ہے، یہ جناب دورقی کی روایت ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.