جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے |
صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے 2156. (415) بَابُ ذِكْرِ إِسْقَاطِ فَرْضِ الْحَجِّ عَنِ الصَّبِيِّ قَبْلَ الْبُلُوغِ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ بالغ ہونے سے پہلے بچّے پر حج کی فرضیت نہیں ہے اسی طرح مجنون پر بھی حج فرض نہیں ہے جب تک کہ وہ صحت مند نہ ہوجائے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا على رضی اللہ عنہ فلاں قبیلے کی ایک مجنون عورت کے پاس سے گزرے جس نے زنا کرلیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے رجم کرنے کا حُکم دیا تھا، سیدنا على رضی اللہ عنہ نے اُس عورت کو واپس بھیج دیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے امیر المؤمنین، کیا آپ اس عورت کو رجم کرنا چاہتے ہیں؟ اُنھوں نے فرمایا کہ ہاں۔ سیدنا على رضی اللہ عنہ نے گزارش کی کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”تین قسم کے افراد سے قلم اُٹھا لیا گیا ہے، مجنون شخص سے جس کی عقل و وہم ختم ہو جائے حتّیٰ کہ وہ صحت مند ہو جائے، دوسرا وہ شخص جو سویا ہوا ہو حتّیٰ کہ وہ بیدار ہو جائے، تیسرا وہ چھوٹا بچّہ ہے حتّیٰ کہ وہ بالغ ہوجائے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ نے سچ کہا۔ پھر اُس عورت کو رہا کردیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں میرے نزدیک اس بات کی دلیل ہے کہ مجنون شخص جب اپنی حالت جنون میں حج کرکے پھر وہ تندرست ہو جائے تو اُس کا یہ حج اُسے کافی نہیں ہوگا۔ جیسا کہ بچّے کا بلوغت سے پہلے کیا ہوا حج فرض حج سے کافی نہیں ہوتا۔
تخریج الحدیث: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.