كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل The Book of Faith 33. باب الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ حُبَّ الأَنْصَارِ وَعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ مِنَ الإِيمَانِ وَعَلاَمَاتِهِ وَبُغْضَهُمْ مِنْ عَلاَمَاتِ النِّفَاقِ: باب: انصار اور سیدنا علی رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے اور ان سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔ Chapter: Evidence that love of the Ansar and Ali (r.a.) is a part of faith and a sign thereof; Hating them is a sign of hypocrisy 235. عبد ا لرحمٰن بن مہدیؒ نےشعبہؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے عبد اللہ بن عبد اللہ بن جبرؒ سے روایت کی، کہا: میں نےحضرت انسؓ سے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی نشانی انصار سے بغض رکھنا ہے اور مومن کی نشانی انصار سے محبت کرنا ہے۔“ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی نشانی انصار سے بغض ہے اور مومن کی علامت انصار کی محبت ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الايمان، باب: علامة الايمان حب الانصار برقم (17) وفي فضائل الصحابة، باب: حب الانصار من الايمان برقم (3573) والنسائي في ((المجتبى)) 116/8 في الايمان، باب: علامة الايمان - انظر ((تحفة الاشراف)) برقم (962)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
خالد بن حارث نے کا: ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی، انہوں نے عبد اللہ بن عبد اللہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار سے محبت کرنا ایمان کی نشانی ہے او ران سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔“ حضرت انس ؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار سے محبت ایمان کی علامت اور ان سے بغض نفاق کی نشانی ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (232)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
وحدثني زهير بن حرب ، قال: حدثني معاذ بن معاذ . ح وحدثنا عبيد الله بن معاذ واللفظ له، حدثنا ابي ، حدثنا شعبة ، عن عدي بن ثابت ، قال: سمعت البراء يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال: " في الانصار، لا يحبهم إلا مؤمن، ولا يبغضهم إلا منافق، من احبهم احبه الله، ومن ابغضهم ابغضه الله "، قال شعبة: قلت لعدي: سمعته من البراء، قال: إياي حدث.وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي الأَنْصَارِ، لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللَّهُ "، قَالَ شُعْبَة: قُلْتُ لِعَدِيٍّ: سَمِعْتَهُ مِنَ الْبَرَاءِ، قَالَ: إِيَّايَ حَدَّثَ. شعبہ نے عدی بن ثابت سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ نے انصار کے بارے میں فرمایا: ” ان سے محبت نہیں کرتا مگر وہی جو مومن ہےاور ان سے بغض نہیں رکھتا مگر وہی جو منافق ہے۔ جس سے ان سے محبت کی، اللہ اس سے محبت کرتا ہے او رجس نے ان سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھتا ہے۔“ شعبہ نے کہا: میں عدی سے پوچھا: کیا تم نے یہ روایت براء رضی اللہ عنہ سے سنی ہے؟ توانہوں نے جواب دیا: انہوں نے یہ حدیث مجھی کو سنائی تھی۔ حضرت براء ؓ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے بارے میں فرمایا: ”ان سے صرف مومن محبت کرے گا اور ان سے صرف منافق بغض رکھے گا، جو ان سے محبت کرے، اللہ اس سے محبت کرے اور جو ان سے بغض رکھے، اللہ اس سے بغض رکھے۔“ شعبہؒ نے عدیؒ سے پوچھا: کیا تو نے یہ روایت براءؓ سے سنی ہے؟ تو اس نے جواب دیا: انھوں نے مجھے ہی سنائی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في فضائل الصحابة، باب: حب الانصار من الايمان»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کوئی ایسا آدمی انصار سے بغض نہیں رکھے گا جو اللہ تعالیٰ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے۔“ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اللہ تعالیٰ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ انصار سے بغض نہیں رکھے گا۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12773)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کوئی شخص انصار سے بغض نہیں رکھ سکتا جو اللہ تعالیٰ اورآخرت کےدن پر ایمان رکھتا ہو حضرت ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص جو اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے انصار سے بغض نہیں رکھے گا۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (4007)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑ اور روح کو تخلیق کیا! نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتا دیا تھا کہ ” میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی بغض نہیں رکھے گا۔“ حضرت علی ؓ نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے دانہ کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا! رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تلقین و تاکید کی تھی کہ: ”مجھ سے صرف مومن محبت کرے گا اور مجھ سے صرف منافق بغض رکھے گا۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذى في ((جامعه)) في المناقب، باب: [21] وقال: هذا حديث حسن صحيح برقم (3736) والنسائى فى (المجتبى) 116/8 في الايمان، باب: علامة المؤمن وفي 117/8 فى باب: علامة المنافق - وابن ماجه في ((سننه)) في المقدمة، باب: فی فضائل اصحاب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فضل علی بن ابی طالب رضی الله عنه برقم (114) انظر ((التحفة)) برقم (10092)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|