عبد اللہ بن نمیر، جریر اور ابواسامہ نے ہشام بن عروہ سے حدیث سنائی، انہوں نے اپنے والد (عروہ) سے اور انہوں نے حضرت سفیان بن عبد اللہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے بارے میں ایسی پکی بات بتائیے کہ آپ کے بعد کسی سے اس کے بارے میں سوال کرنے کی ضرورت نہ رہے (ابو اسامہ کی روایت میں ” آپ کےبعد“ کے بجائے ” آپ کے سوا“ کے الفاظ ہیں) آپ نے ارشاد فرمایا: ” کہو: آمنت باللہ (میں اللہ پر ایمان لایا)، پھر اس پر پکے ہو جاؤ۔“
حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے بارے میں ایسی (تسلّی بخش) بات بتائیے کہ پھر آپ کے بعد مجھے کسی سے اسلام کے متعلق سوال نہ کرنا پڑے (ابو اسامہؒ کی روایت میں بَعْدَكَ کی بجائے غَيْرَكَ آپ کے سوا ہے) آپؐ نے ارشاد فرمایا: ”اٰمنتُ باللہ (میں اللہ پر ایمان لایا) کہہ کر اس پر پُختگی کے ساتھ قائم رہو یا جم جاؤ۔“