كِتَاب الْإِيمَانِ ایمان کے احکام و مسائل The Book of Faith 28. باب بَيَانِ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ» : باب: اس حدیث کا بیان کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔ Chapter: Clarifying the words of the prophet (saws): "Insulting A Muslim is an evil action and fighting him is disbelief (Kufr)" محمد بن طلحہ، سفیان اور شعبہ تینوں نے زبید سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو وائل سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔“ زبید نے کہا: میں نے ابو وائل سے پوچھا: کیا آپ نے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے خود سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ شعبہ کی روایت میں زبید کے ابو وائل سے پوچھنے کا ذکر نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الايمان، باب: خوف المؤمن من ان يحبط عمله وهو لا يشعر برقم (48) وفى الادب برقم (5697) والترمذى فى ((جامعه)) فى الايمان باب: ما جاء فى سباب المؤمن فسوق برقم (2635) وفى البر والصلة، باب ما جاء فى الشتم وقال: هذا حديث حسن صحيح برقم (1983) والنسائي فى ((المجتبى)) 122/7 فى التحريم، باب: قتال المسلم - انظر ((التحفة)) برقم (9243 و 9299)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
منصور اور اعمش دونوں نے ابووائل سے، انہون نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور انہون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى الفتن، باب: قول النبى: ((لا ترجعوا بعدى كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض)) برقم (6665) والنسائي فى ((المجتبى)) 127/7-128 فى التحريم، باب: تحريم القتل۔ وابن ماجه فى ((سننه)) فى المقدمة، باب: الايمان برقم (69) انظر ((التحفة)) برقم (9251)»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|