كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة پانی پر پھونک مارنا منع ہے
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا تو ایک آدمی نے عرض کیا، برتن میں گرا ہوا تنکا دیکھوں تو پھر (کیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پھینک دو۔ “ اس نے عرض کیا، میں ایک سانس سے سیراب نہیں ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے منہ سے پیالہ ہٹا، پھر سانس لے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه الترمذي (1887 وقال: حسن صحيح) و الدارمي (119/2 ح 2172)» |