كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة خشک روٹی اور سرکے کا استعمال
ام ہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کیا، میرے پاس صرف خشک روٹی اور سرکہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لے آؤ، جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن سے خالی نہیں ہوتا۔ “ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (1841) ٭ أبو حمزة الثمالي ثابت بن أبي صفية ضعيف رافضي و للحديث شاھد ضعيف عند الحاکم (54/4 ح 6875) فيه سعدان بن الوليد مجھول الحال: لم أجد من وثقه و روي أحمد (353/3 ح 14807) عن جابر قال قال رسول الله ﷺ: ((نعم الإدام الخل، ما أقفر بيت في خل.)) وسنده حسن وانظر صحيح مسلم (2052)» |