كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة عجوہ افضل کھجور
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عجوہ جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے، اور کھمبی مَن (من و سلویٰ) سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه الترمذي (2066 وقال: حسن غريب)» |