كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں مہمان تھا آپ نے ایک پہلو (ران) کے متعلق حکم فرمایا تو اسے بھونا گیا، پھر آپ نے چھری لی اور اس کے ساتھ اس سے میرے لیے کاٹنے لگے، اتنے میں بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کے لیے اطلاع دینے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری پھینک دی اور فرمایا: ”اسے کیا ہوا اس کے ہاتھ خاک آلود ہوں۔ “ مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میری مونچھیں لمبی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں مسواک پر رکھ کر انہیں کاٹ دوں۔ “ یا فرمایا: ”تم خود مسواک پر رکھ کر انہیں کاٹ لو۔ “ سندہ صحیح، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده صحيح، رواه الترمذي (في الشمائل: 165) [و أبو داود (188) و أحمد (252/4، 255)]» |