كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة ٹھنڈی میٹھی چیز کی پسندیدگی
امام زہری نے عروہ کی سند سے عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ٹھنڈا شیریں مشروب زیادہ پسند تھا۔ ترمذی اور انہوں نے کہا: صحیح وہ ہے جو زہری کی سند سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسل روایت کیا گیا ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1895) ٭ الزھري مدلس و عنعن و له شاھد ضعيف عند أحمد (338/1)» |