كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة پانی پینے کی دعا
ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھانا کھاتے یا کوئی چیز نوش فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: ”ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے کھانا کھلایا، پلایا اور اسے حلق سے اترنے والا بنایا اور پھر اس کے نکلنے کی راہ بنائی۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (3851)» |