كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة زیادہ کھانا بےبرکتی کا سبب
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک غلام خریدنا چاہا تو آپ نے اس کے سامنے کھجوریں رکھیں، اس غلام نے بہت زیادہ کھجوریں کھا لیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک زیادہ کھانا بے برکتی ہے۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے واپس کرنے کا حکم فرمایا۔ اسنادہ ضعیف جذا موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف جدًا موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (5661، نسخة محققة: 5273) [وابن عدي في الکامل (244/1)] ٭ فيه أبو إسحاق الشيباني إبراھيم بن ھراسة: کذاب متھم.» |