كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة چار برتن منع
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کدو کے بنائے ہوئے برتن، سبز گھڑے، روغن کیے ہوئے برتن اور لکڑی سے کریدے ہوئے برتن میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چمڑے کے مشکیزوں میں نبیذ تیار کرنے کا حکم فرمایا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1997/57، 1997/46)» |