كتاب الأطعمة كتاب الأطعمة حلال اور حرام کا دارومدار برتن پر نہیں
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں (مذکورہ) ظروف (میں نبیذ تیار کرنے) سے منع کیا تھا، کوئی ظرف (برتن نہ تو) کسی چیز کو حلال کرتا ہے اور نہ اسے حرام کرتا ہے، ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے، فرمایا: ”میں نے چمڑے کے برتنوں کے علاوہ دیگر برتنوں میں مشروبات (رکھنے، پینے) سے تمہیں منع کیا تھا، تم تمام برتنوں میں پیو، مگر نشہ آور چیزیں مت پیو۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (977/65)» |